کارپوریٹ گورننس

کارپوریٹ گورننس

ہمارے نزدیک مؤثر کارپوریٹ گورننس طویل مدتی کامیابی کی بنیاد ہے۔

جناب مصطفیٰ اے چنائے
جناب مصطفیٰ اے چنائے

(چیئرمین)، غیر آزاد غیر عملیاتی ڈائریکٹر

جناب شعیب جاوید حسین
جناب شعیب جاوید حسین

غیر آزاد غیر عملیاتی ڈائریکٹر

محترمہ سائرہ اعوان ملک
محترمہ سائرہ اعوان ملک

آزاد ڈائریکٹر

جناب مظہر والجی
جناب مظہر والجی

آزاد ڈائریکٹر

جناب اکبر علی پسنانی
جناب اکبر علی پسنانی

غیر آزاد غیر عملیاتی ڈائریکٹر

جناب علی ایچ شیرازی
جناب علی ایچ شیرازی

غیر آزاد غیر عملیاتی ڈائریکٹر

جناب ارشد۔ ایم۔ طیب علی
جناب ارشد۔ ایم۔ طیب علی

آزاد ڈائریکٹر

جناب کمال اے چنائے
جناب کمال اے چنائے

غیر آزاد غیر عملیاتی ڈائریکٹر

جناب فہد کے چنائے
جناب فہد کے چنائے

چیف ایگزیکٹو آفیسر

بورڈ آڈٹ کمیٹی

جناب مظہر والجی

(صدر)

جناب اکبر علی پسنانی

(رکن)

جناب علی ایچ شیرازی

(رکن)

ایچ آر اور ریمونریشن کمیٹی

جناب ارشد۔ ایم۔ طیب علی

(صدر)

جناب مظہر والجی

(رکن)

جناب کمال اے چنائے

(رکن)

جناب فہد کے چنائے

(سابقہ ​​ممبر)

پی سی ایل میں شمولیت

2008.

جناب فہد کے چنائے

(چیف ایگزیکٹو آفیسر)

فہد کمال چنوئے نے INSEAD (فرانس) سے MBA اور پنسلوانیا یونیورسٹی، USA سے معاشیات اور سیاسیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔ وہ اس وقت پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے سی ای او ہیں۔

وہ پہلے بینکنگ انڈسٹری میں، نیویارک اور ٹورنٹو میں ٹی ڈی سیکیورٹیز کے ساتھ مختلف محکموں بشمول لون سنڈیکیشنز اور کارپوریٹ بینکنگ میں بطور ایسوسی ایٹ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ اٹلس بیٹری لمیٹڈ، ایم سی بی انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، اور امیر سلطان چنائے فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دیتا ہے۔ وہ NOWPDP کے بورڈ آف ایڈوائزرز میں بھی ہیں، پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (PSTD) کے بورڈ آف گورنرز کے صدر کے طور پر کام کرتے ہیں اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہیں۔ وہ بیک وقت اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کی انتظامی کمیٹی کے رکن کے طور پر کام کرتے ہیں، جہاں وہ علاقائی سرمایہ کاری کے منظر نامے کی تشکیل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے ایک ‘سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر’ ہیں اور اس سے قبل فوکس ہیومینٹیرین اسسٹنس پاکستان کے بورڈ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ 05-05-2017 سے پی سی ایل کے بورڈ میں ہیں۔

پی سی ایل میں شمولیت

2008.

جناب وقاص محمود

چیف فنانشل آفیسر(CFO)

جناب وقاص محمود انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(ICAP) کے فیلو ممبر ہیں اور کامرس کےگریجویٹ ہیں۔ پاکستان کیبلز میں شمولیت ہونے سےسے قبل وہ کے پی ایم جی (KPMG) کے ساتھ وابستہ رہے۔   انہیں فنانس اور ٹیکسیشن کے شعبوں میں ۱۵ سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔

پی سی ایل میں شمولیت

2021.

جناب ارشد شفیق

(ڈائریکٹر سپلائی چین اور آپریشنل ایکسیلنس)

جناب ارشد نے این ای ڈی(NED) یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری اور آئی بی اے (IBA) کراچی سے ایم بی اے (MBA) کیا ہے۔ وہ سرٹیفائیڈ سکس سگما بلیک بیلٹ اورلین پریکٹیشنر ہیں، اور ان کے پاس کارپوریٹ اسٹریٹیجی کی تیاری اور اس پر مؤثر عملدرآمد کا مضبوط تجربہ موجود ہے۔

 

انہیں سیمنز(SIEMENS)، سیبا گائگی اور ڈیوپونٹ جیسی (DuPoint)جیسی معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ تین دہائیوں سے زائد کا متنوع تجربہ حاصل ہے، جہاں انہوں نے پاکستان کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر مختلف ذمہ داریاں انجام دیں۔ پاکستان کیبلز میں شمولیت سے قبل وہ کورٹیوا ایگری سائنس کے لیے پاکستان میں ڈیوپونٹ (DuPoint) کے کنٹری ہیڈ (Country Head) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

پی سی ایل میں شمولیت

2022.

جناب عادل ریاض

(ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز )

جناب عادل ریاض کے پاس پاکستان اور مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ہیومن ریسورسزاور بزنس ٹرانسفارمیشن سے متعلق اقدامات کا دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ ہے۔ انہیں تنظیمی ڈھانچوں کی تشکیل و نفاذ اور (HR) کی بہترین پریکٹسز نافذ کرنے کا نمایاں تجربہ حاصل ہے۔

پاکستان کیبلز لمیٹڈ میں شمولیت سے قبل عادل، کے الیکٹرک(KE)لمیٹڈ کے ساتھ بطور ڈائریکٹر ایچ آر وابستہ رہے۔ وہ اس سے پہلے مختلف ملٹی نیشنل اور مقامی اداروں، جن میں کے پی ایم جی (KPMG)، پی ڈبلیو سی (PWC)، بی ٹی سی ایل(PTCL)، شیل(SHELL)، البطحہ گروپ(EVE) اور ٹاٹا گروپ شامل ہیں، کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔

عادل پاکستان اور یو اے ای(UAE) میں متعدد ایچ آر اور انڈسٹریل ریلیشنز (IR) ایسوسی ایشنز کے رکن ہیں۔ اس وقت وہ پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ (PSTD) کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی ہیں۔

پی سی ایل میں شمولیت

2015.

محترمہ مریم درانی

(ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور برانڈز)

محترمہ مریم درانی پیشہ ورانہ طور پر ایک برانڈ بلڈرحیثیت سے جنوبی اور مشرقی ایشیائی مارکیٹس میں مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ۲۱ سال سے زائد عرصے تک کام کام کیاہے۔ انہیں مارکیٹنگ، برانڈ مینجمنٹ، کنزیومر ان سائٹس، کارپوریٹ اور پبلک کمیونیکیشنز، ای ایس جی(ESG)، کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی(CSR)، آرگنائزیشنل ڈیولپمنٹ اور لیڈرشپ میں متنوع تجربہ حاصل ہے۔

انہوں نے جن نمایاں اداروں کے ساتھ کام کیا ان میں فلپ مورس انٹرنیشنل(PMI) (پاکستان)، فلپ مورس انٹرنیشنل (سنگاپور)، پی ٹی ایچ ایم سمپورنا (انڈونیشیا)، ڈیڈیکس ایٹرنٹ لمیٹڈ اور برجرپینٹس لمیٹڈ شامل ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) سے سرٹیفائیڈ ڈائریکٹر ہیں۔

وہ کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) کے بورڈ آف اکیڈمک اسٹڈیز میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST)، کراچی سے ایم بی اے (MBA) مکمل کیا۔

اس وقت وہ امیر ایس جنائی فاؤنڈیشن (ASCF) کی بورڈ آف گورنرز کی رکن ہیں اس کے علاوہ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کی ای ایس جی(ESG)سب کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں، جہاں وہ نجی شعبے میں ای ایس جی(ESG) اور سسٹین ایبیلٹی ایجنڈا کو آگے بڑھانے میں سرگرم ہیں۔ وہ آئیڈریوویلفیئر ایسوسی ایشن کی لائف ممبر بھی ہیں۔

پی سی ایل میں شمولیت

2011.

جناب محمد سلمان طاہر

(ڈائریکٹر سیلز اینڈ انٹرنیشنل بزنس ڈویلپمنٹ)

جناب محمد سلمان طاہر سیلز لیڈرشپ، بزنس ڈیولپمنٹ اور اسٹریٹجک پلاننگ میں ۱۴ سال سے زائد کا متنوع تجربہ رکھتے ہیں۔ بطور ڈائریکٹر سیلز وہ مختلف کاروباری شعبوں کو آگے بڑھانے اور پاکستان کیبلز کی ملکی اور برآمدی مارکیٹس میں موجودگی کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کراچی سے (MBA) اور ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سے ٹیکسٹائل مینجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ ان کا کیریئر پاکستان کے صنعتی مستقبل میں سرمایہ کاری کے کمپنی کے طویل مدتی وژن کے مطابق انجینئرنگ سلوشنز کی جدت، لچک اور لوکلائزیشن کے لیے گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

جناب سلمان طاہر مختلف تجارتی وصنعتی پلیٹ فارمز پر بھی سرگرم ہیں، جن میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) اور انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) شامل ہیں۔

پی سی ایل میں شمولیت

2020.

محترمہ نتاشا محمد

(کمپنی سیکرٹری اور ہیڈ آف لیگل افیئرز)

محترمہ نتاشا محمد کے پاس ۱۶ سال سے زائد عرصےکا تجربہ ہے، جس میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کام کا تجربہ بھی شامل ہے۔ ان کا آخری تجربہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) میں ڈپٹی ڈائریکٹر قانونی اموارکے طور پر رہا۔ وہ یونیورسٹی آف بکنگھم، UK سے ایل ایل بی (آنرز) کی ڈگری رکھتی ہیں اور اس کے علاوہ بیرسٹر ایٹ لاء(Bar-at-law) بھی ہیں۔

ریگولیٹری تقاضے

ہم قانونی تعمیل اور کارپوریٹ سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے قومی ریگولیٹری فریم ورک کی سختی سے عمل کرتے ہیں۔