گورننس | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

کیبلز اور ٹیبلیاں

آن لائن خریداری

شہری جنگل

جناب مصطفی اے چنائے

(چیئرمین)، نان انڈیپنڈنٹ نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب مصطفی اے چنائے نے وارٹن سکول آف فائننس یونیورسٹی آف پینسلوینیا امریکہ سے اکنامکس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ اُن کے اختیاری مضامین میں انڈسٹریل مینجمنٹ اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔
انہوں نے برن ہال اسکول ایبٹ آباد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اے لیول مل فیلڈ سکول برطانیہ سے کیا۔
جناب مصطفی اے چنائے اس وقت پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے چیئر مین ہیں۔ وہ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ، ٹریول سالیوشن(پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گلوبل ای کامرس سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی شامل ہیں۔ وہ انٹر مارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔
جناب مصطفی اے چنائے نے ماضی میں یونین بینک لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔ ماضی میں وہ سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے چیئرمین بھی رہے۔
وہ 01-01-1986 سے PCL کے بورڈ کا حصہ ہیں۔
 

جناب شعیب جاوید حسین

غیر خود مختار، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

 

جناب حسین نے کاس بزنس اسکول ، سٹی یونورسٹی، لندن سے ایکچوریل مینجمنٹ میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔ آپ انسٹی ٹیوٹ آف ایکچوریز (برطانیہ) کے فیلو بھی ہیں۔ پاکستان میں آپ نے ایکچورئیل کنسلٹنسی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

ان کے پاس برطانیہ اور ایشیا کے معروف عالمی انشورنس گروپس اور مشاورتی اداروں کا 20 سال سے زیادہ کا انتظامی تجربہ ہے۔ جناب حسین یورپ ، شمالی امریکا اور ایشیا میں اپنے تجربے کی وجہ سے فنانس ، آڈٹ ، رسک اور حکمت عملی سے متعلق گہری تفہیم اور علم رکھتے ہیں۔

اس وقت جناب حسین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چئیرمین ہیں۔ اسٹیٹ لائف میں شمولیت سے پہلے جناب حسین اے آئی اے گروپ لیمیٹڈ، ملیمین ، پروڈینشل پی ایل سی ، ای وائے اور ایچ ایس بی سی میں اعلیٰ قیادت اور انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ وہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی لیمیٹڈ کے بورڈ میں ڈائریکٹر بھی ہیں۔

وہ  2021-11-3 سے پی سی ایل کے بورڈ پر ہیں۔

محترمہ سپینٹا کانڈا والا

خود مختار ڈائریکٹر

محترمہ سپینٹا کانڈا والاکیپٹین-PQ کیمیکل انڈسٹریز جوپاکستان میں سلیکیٹس کی بانی صنعت ہے، مکمل طور پر خواتین کی ملکیتی کمپنی، کی چیئر پرسن اور پارٹنرہیں۔ وہ اس وقت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے بورڈ کا حصہ ہیں جہاں وہ خود مختار، نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ہیومن ریسورس اینڈ ریمونریشن کمیٹی کی چیئر پرسن ہیں۔ ماضی میں انہوں نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے بورڈ ز میں بطور خود مختار ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دیں۔ دونوں کمپنیوں میں وہ ان بورڈ ز کی پہلی اور واحد خاتون ڈائریکٹر تھیں۔
مس سپینٹا کانڈا والا پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں اور ویمن کارپوریٹ ڈائریکٹرز، امریکہ کی رکن ہیں۔
وہ سول سوسائٹی کی فعال رکن ہیں۔ وہ i- کیئر فاؤنڈیشن، پاکستان کے پہلے ڈونر ایڈوائزڈ فنڈ کی بانی ٹرسٹی ہیں اور اپنی خاندانی فاؤنڈیشن کیپٹین فاؤنڈیشن کی انتظامی ٹرسٹی ہیں۔ وہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج سے نجی و سرکاری شراکت داری کے حامل ادارہ پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے فری آئی ہسپتال کے ملکی نیٹ ورک لے ٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے بورڈ میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ جس نے تاحال 45 ملین مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا ہے۔ مس کانڈاوالا BMH پارسی جنرل ہسپتال ٹرسٹ فنڈ اورلیاقت نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے بورڈ کا بھی حصہ ہیں۔ وہ بزنس لیڈرشپ کونسل ویلزلے کالج امریکہ کی بانی رکن ہیں ۔ وہ ایلومنائی ایڈمشنز ریپریزنٹیٹوز فار پاکستان، ویلزلے کالج کی چیئر پرسن اور گلوبل ایجوکیشن پر پریذڈنٹس ایڈوائزری بورڈویلز لے کالج کی رکن ہیں۔ انہوں نے پاکستان سکالرز پوگرام ووڈ رو ولسن انٹرنیشنل سنٹر امریکہ کے ایڈوائزری بورڈمیں بھی خدمات سرانجام دیں۔
محترمہ کانڈا والا نے ویلز لے کالج ، امریکہ سے پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کی اور MIT سولن سکول آف مینجمنٹ سے کئی کورس مکمل کئے۔
وہ30-04-2019 سےPCL کے بورڈ کا حصہ ہیں۔
 

جناب اکبر علی پسنانی

غیر آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

 جناب اکبر علی پسنانی ایم بی اے اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے رکن بھی ہیں۔ انہوں نے سال 2004ء سے 2006ء تک گوادر پورٹ اور گوادر پورٹ امپلی منٹیشن اتھارٹی میں بطور چیئر مین اپنی خدمات سرانجام دیں۔ جناب پسنانی 43 سال سے زائد عرصہ تک آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک میں سینئر سطح پر منسلک رہے۔
اس وقت وہ چرات پیکیجنگ لمیٹڈاور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے چیئر مین ہیں۔ وہ چرات سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ، جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور آغا سٹیل لمیٹڈ کے بورڈ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ
وہ 05-05-2020 سے PCL کے بورڈ کا حصہ ہیں۔
 

مسٹر علی ایچ. شیرازی

غیر آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

انہوں نے 2000 میں ، ییل یونیورسٹی ، امریکی سے گریجویشن کی اور اس کے بعد انہوں نے 2005 میں برسٹل یونیورسٹی ، امریکی سے قانون میں ماسٹر کیا۔ اس عرصے کے دوران ، اس نے نیویارک میں بینک آف ٹوکیو - دوستسوشی کے ساتھ ساتھ ٹورینس ، کیلیفورنیا میں امریکی ہونڈا کے لئے بھی کام کیا۔ وہ اٹلس گروپ کے ڈائریکٹر فنانشل سروسز اور اٹلس بیٹری لمیٹڈ کے صدر / چیف ایگزیکٹو ہیں۔ وہ بورڈ آف اٹلس اثاثہ منیجمنٹ لمیٹڈ ، اٹلس انشورنس لمیٹڈ ، نعمت کولیٹرل مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ، چیراٹ پیکجنگ لمیٹڈ ، پاکستان سوسائٹی فار ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (صدر) اور ینگ صدر آرگنائزیشن پاکستان (YPO) میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے 'مصدقہ ڈائریکٹر' ہیں اور انہوں نے 2018 میں ہارورڈ بزنس اسکول سے مالک / صدر مینیجمنٹ پروگرام (او پی ایم) مکمل کیا۔

وہ 22 مارچ 2021 سے پی سی ایل کے بورڈ میں شامل ہیں۔

جناب ارشد ایم طیبلی

آزاد ڈائریکٹر

وہ محسن طیبلی اینڈ کمپنی کے سینئر پارٹنر ہیں۔ انہیں کمرشل اور کمپنی کی قانونی چارہ جوئی کے معاملات میں سرکردہ ماہر سمجھا جاتا ہے۔ قانونی چارہ جوئی کے معاملات میں ان کے زیر انتظام بہت سے فیصلے لاء جرنلز میں رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لندن سے 1990 میں ایل ایل ایم مکمل کیا۔

وہ 04-05-2023 سے پی سی ایل کے بورڈ میں ہیں۔

جناب مظہر والجی

خود مختار ڈائریکٹر

جناب مظہر والجی ہاؤس آف حبیب (HOH)سے منسلک ہیں جہاں انہوں نے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ، تھل لمیٹڈ، پاکستان جیوٹ اینڈ سنتھیٹکس لمیٹڈ، حبیب میٹرو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ، میکرو حبیب پاکستان لمیٹڈ میں بطور CEO اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
جناب مظہر والجی HoH کے علاوہ شنائیڈر الیکٹرک پاکستان کے CEO اور کنٹری ہیڈ کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور وہ اس وقت ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز اور ٹاٹا پاکستان گروپ کی تین اور دیگر کمپنیوں کےبورڈ کےسربراہ ہیں۔
وہ انجینئرنگ ڈیویلپمنٹ بورڈکی Indegenisation کمیٹی، OICCI کی انرجی کمیٹی، پاکستان جیوٹ ملز ایسوسی ایشن، پاکستان جرمن بزنس فورم، پاکستان فرانس بزنس الائنس، ینگ پریذیڈنٹس آرگنائزیشن اور فیملی ایجوکیشنل سروسز فاؤنڈیشن کے فعال رکن ہیں۔
جناب مظہر والجی نے IBA کراچی سے بزنس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے Yale سکول آف مینجمنٹ اور سٹین فورڈ -NUS پروگرام سے ایگزیکٹو تعلیم حاصل کی۔
وہ 05-05-2020 سے PCL بورڈ کا حصہ ہیں۔
 

جناب کمال اے چنائے

غیر آزاد نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب کمال اے چنائے نے وارٹن سکول، یونیورسٹی آف پینسلوینیا، امریکہ سے گریجویٹ کیا۔ وہ عوامی جمہوری قبرص کے اعزازی کونسل جنرل ہیں۔ وہ اس وقت جوبلی لائف انشورنس کمپنی کے چیئرمین اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ اورانٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔
وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔انہوں نے آغا خان فاؤنڈیشن (پاکستان) کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ ۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان سنٹر آف فلینتھراپی، اٹلس انشورنس لمیٹڈ، پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن، NBP فلرٹن ایسٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، اٹلس بیٹری لمیٹڈ، ICI پاکستان لمیٹڈ، عسکری بینک لمیٹڈ، فرسٹ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ بینک (امیکس جے وی) اور اٹلس پاور لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ۔ وہ آرمی برن ہال انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف گورنرز کے رکن بھی رہے ہیں۔
جناب کمال اے چنائے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس، پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہیں اور ماضی میں وہ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے صدر بھی رہے۔ انہوں نے آغاخان یونیورسٹی کی ایڈمشنز کمیٹی اور یونیورسٹی آف پینسلوینیا کی ایلومنی ایڈمنشنز کمیٹی میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں ۔
وہ پاک برطانیہ فورم برائے انویسٹمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (حکومت پنجاب کے زیر انتظام بورڈ آف انویسٹمنٹ) اور حکومت پاکستان کے پانچویں پنج سالہ منصوبہ کے ماہرین مشاورتی گروپ فار انجینئرنگ مصنوات کے رکن بھی رہے۔
وہ 31-05-1992 سے PCL کے بورڈ کا حصہ ہیں۔

جناب فہد کمال چنائے

(چیف ایگزیکٹو آفیسر)، ایگزیکٹو ڈائریکٹر

جناب فہد کمال چنائے نے INSEAD (فرانس) سے ایم بی اے اور یونیورسٹی آف پینسلوینیا امریکہ سے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ CEO بننے سے پہلے انہوں نے پاکستان کیبلز لمیٹڈ میں سیلز، مارکیٹنگ، سپلائی چین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی سربراہی بھی کی۔
جناب فہد کمال چنائے نے ماضی میں بینکنگ کے شعبے میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے نیویارک اور ٹورنٹو میں TD سیکیورٹیز کے کئی شعبوں بشمول لون سنڈیکیشنز اور کارپوریٹ بینکنگ میں بطور ایسوسی ایٹ کام کیا۔ وہ اس وقت اٹلس بیٹری لمیٹڈ، فوکس ہیومنٹیرین اسسٹنس پاکستان اور عامر سلطان چنائے فاؤنڈیشن میں بطور ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس سے سند یافتہ ڈائریکٹر ہیں۔
وہ 05-05-2017 سے PCL کے بورڈ کا حصہ ہیں۔

ہمارے آڈیٹر

میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ



قانونی مشیر

ایڈووکیٹ اور کارپوریٹ کونسل ASPIRELlaw

 




شیئر ہولڈنگ کا نمونہ

Shareholding Pattern


CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2025 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

Sitemap Last Updated on Jan 10,2025

National Tax Number: 0711509-1