کوالٹی اشورینس اور ٹیکنالوجی | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

کیبلز اور ٹیبلیاں

آن لائن خریداری

شہری جنگل

کوالٹی پالیسی

پاکستان کیبلز میں ہم اعلیٰ معیار کی کیبلز، تانبے کی راڈ، ایلومینیم کے حصے اور پی وی سی کمپاوّنڈ فراہم کرتے ہوئے گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے اور اسے بڑھانے کے لئے پر عزم ہیں۔ یہ مقام ہم نے متعلقہ قومی اور بین الاقوامی معیارات اور گاہکوں کی ضروریات کے مطابق مصنوعات کو تیار کر کے حاصل کیا ہے۔

اعلی ٰ پیداوار اور معیار کو حاصل کرنے کے مقاصد کے ساتھ پاکستان کیبلز کو الٹی منیجمنٹ سسٹم  کی تاثیر کا جائزہ لینا اور اسے بہتر بنانا جاری رکھے گا۔

 


 پاکستان کیبلز بہتر مصنوعات کے معیار، عمدہ کسٹمر سروس، مسلسل جدت اور بہتر عمل کی صلاحیتوں کیلئے کوشش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ کمپنی اپنی مصنوعات اور افعال کی مسلسل ترقی کے ذریعے اپنے صارفین کو بہتر قیمت پر مصنوعات کی مسلسل فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ کمپنی کا کوالٹی  منیجمنٹ  سسٹم کمپنی کے تمام محکموں میں آئی ایس او 2000: 9001 کے مطابق جاری ہے۔ جس کی تصدیق  بی وی کیو آئی  برطانیہ کرتی ہے۔ آئی ایس او 9002 سرٹیفائیڈ کمپنی ہونے کی حیثیت سے پاکستان کیبلز کے پاس تربیت یافتہ عملہ ہے۔ جن کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور انکو ہدایت دی جاتی ہے کہ ان تمام ضروریات  کو پورا کریں جو  کوالٹی ایشورنس سسٹینڈرڈ میں دیئے گئے ہیں۔

پاکستان  کیبلز کے پاس ہر وہ وسائل موجود ہیں جو  کوالٹی سسٹم کے نفاذ اور کوالٹی کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے ضروری ہیں  جو کہ اس کی کوالٹی پالیسی  میں دیئے گئے ہیں۔ داخلی کوالٹی  آڈٹ کے ذریعے  معیار کے انتظام کے نظام کی بحالی حاصل کی جاتی ہے۔ کوالٹی آڈٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ انحراف کے خاتمے کے لئے ضروری اصلاحی کام کیا جائے اور نظام میں مزید بہتری لائی جائے۔

پاکستان کیبلز میں بجلی کی کیبل کے لیے کوالٹی کنٹرول پروگرام ان پر مشتمل ہے:

1   ۔ معائنہ اور ٹیسٹ حاصل کرنا۔

2   ۔ عمل کے دوران معائنہ اور جانچ۔

3   ۔ آخری معائنہ اور جانچ۔



کوالٹی ایشورنس  لیبارٹری

کمپنی کے پاس ایک انتہائی جدید کوالٹی ایشورنس لیبارٹری ہے جو کہ بہترین سامان سے لیس ہے۔ اس میں پیشہ ورانہ اور ماہر اہلکار ہیں جو تیاری کے عمل کے ہر مرحلے پر چیک کرنے کے کام میں مصروف ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تمام مصنوعات متعلقہ بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق ہوں۔ معائنے کے ایک بہت بڑے حصے کے دوران کئی گھنٹے پیداور کے فلور پر گزارے جاتے ہیں جہاں مصنوعات کو بہترین کوالٹی کے مطابق بنایا جاتا ہے۔ تیار شدہ کیبل کا متعلقہ معیار کے مطابق ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

شکایات حل کرنا

پاکستان کیبلز میں شکایات کو ریکارڈ کرنے اور انہیں دور کرنے کا مربوط نظام موجود ہے۔ جس میں ٹیکنیکل منیجر، ورکس منیجر،  مارکیٹنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شامل ہیں۔ ہر شکایت کی فوری طور پر تحقیق کی جاتی ہے۔ پھر اصلاحی اور احتیاطی کاروائی کی جاتی ہے۔


CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2025 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

Sitemap Last Updated on Jan 10,2025

National Tax Number: 0711509-1