ہمارے بانی | پاکستان کیبلز لمیٹڈ

ENGLISH WEBSITE

لاؤلیٹی کلب رجسٹریشن

مصنوعات کی تصدیق

کیبلز اور ٹیبلیاں

آن لائن خریداری

شہری جنگل

ہمارے بانی

سر سلطان اور محترمہ شہر بانو کے صاحبزادے محترم امیر ایس چنائے 10 ستمبر 1921 کو بمبئی میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی کرنل اور مسز منور خان آفریدی کی صاحبزادی محترمہ الماس سے 9 فروری 1947 کو انجام پائی ۔ اپنی شادی کے فوراً بعد 1948 میں وہ پاکستان ہجرت کر گئے۔

جناب امیر ایس چنائے پاکستان میں ہیوی کیمیکلز (پاکستان کیمیکل لمیٹڈ)، بجلی کے کیبلز (پاکستان کیبلز لمیٹڈ ) اور گیلوانائزڈ سٹیل پائپ (انٹرنیشنل انڈیسٹریز لمیٹڈ) بنانے والے اور ان کی مصنوعات کو متعارف کروانے والے پہلے صنعت کار ہیں۔ مزید یہ کہ ان کی تجارتی سرگرمیاں جنوبی ایشیا میں بڑی یورپی اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارت، معاہدے اور تقسیم کی صورت میں پھیلی ہوئی تھیں۔

سیکھنے اور ترقی کے ایک زبردست حمایتی کی حیثیت سے انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی  قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ منیجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کے بانی صدر تھے۔

اسماعیلی فرقے کے اہم اور فعال رکن کے طور پر انہیں وزیر کا خطاب دیا گیا۔ انہوں نے متعدد دفاتر سنبھالےجن میں ٹرسٹی آف آغا خان یونیورسٹی ہسپتال فاؤنڈیشن، آغا خان سنٹرل ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹر اور ٹرسٹی ، آغا خان ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر اور ٹرسٹی اور آغا خان معاہدہ اور ثالثی بورڈ کے چیئرمین شامل ہیں۔
1968 میں انہیں یونان کا اعزازی قونصل جنرل مقرر کیا گیا تھا جو کہ ایک اعلیٰ اعزاز ہے۔ جس پر انہوں نے نہایت عزت اور وقار کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں اور عزم کو تسلیم کرتے ہو ئے انہیں 1989 میں "آرڈر آف دی فونکس آف گریس" کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جو اعلیٰ اعزازات میں سے ایک ہے اور انتہائی محترم شخصیات کو دیا جاتا ہے۔
مسٹر امیر ایس چنائے نے مندرجہ ذیل اہم اداروں کے ساتھ قابل ذکر عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔
(۔ صدر سندھ کلب ( 75-1973
(۔ صدر روٹری کلب (69-1968
۔ سٹیورڈ ریس کلب کراچی اور لاہور
گھوڑوں کے شوقین ہونے کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان کے کئی عمدہ اور ریس جیتنے والے گھوڑے رکھے اور پالے جن میں ڈربی، اوکس اور قائد اعظم گولڈ کپ ریس شامل ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں بکھرے ہوئے چنائے خاندان کومتحد کرنے والی قوت تھے۔ ان کی کتاب "چنائز" خاندان کا ایک سوانحی خاکہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی ۔ وہ اپنی حقیقت میں اپنے خاندان کی زندگی اور روح نظر آتے تھے۔
وہ 23 رمضان المبارک 1418 ہجری (22 جنوری 1998 ) کو ایک مختصر علالت کے بعد انتقال فرما گئے اور اپنے پیچھے ایک محبوب بیوی، دو صاحبزادے، دو صاحبزادیاں اور تیرہ پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں چھوڑ گئے۔


CUIN Registration Number: 0000591

© Copyright 2021 Pakistan Cables Ltd. All rights reserved

Sitemap Last Updated on June 1,2024

National Tax Number: 0711509-1